معروف ٹی وی کمپیئرطارق عزیزاب اس دنیامیں نہیں رہے
ٹی وی پرکوئزشو نیلام گھرکوشہرت کی بلندیوں پرلےجانے والے
میزبان طارق عزیزاب مرحوم ہوگئے اناللہ واناالیہ راجعون
پاکستانی ٹیلیویژن کی تاریخ میں کئی دہائیوں تک چلنے والے پروگرام ’نیلام گھر‘ سے شہرت پانے والے میزبان طارق عزیز وفات پا گئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ان کا انتقال لاہور میں ہوا۔ طارق عزیز کی عمر 84 برس تھی۔
جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز نے اپنے کریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا تھا اور 1964 میں جب پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو وہ وہاں کام کرنے والی اولین شخصیات میں سے ایک تھے۔
طارق عزیز نے پاکستان ٹیلیویژن کی پہلی نشریات کی میزبانی بھی کی تھی۔
انھیں اصل شہرت پاکستان ٹیلیویژن پر 1975 میں شروع ہونے والے پروگرام ’نیلام گھر‘ سے ملی۔
اس کے علاوہ طارق عزیزنے فلموں میں بھی اداکاری کی رعب دار اور پراثرۤوازرکھنے والے طارق عزیزنے متعددسرماری تقریبات کی نظامت بھی کی وہ ایک بارعب اور بااثرشخصیت کے مالک تھے طارق عزیزنے نیلام گھرکے کئی ایک شورکی ریکارڈنگ بھی