مکہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی جاں بحق

130


دفتر خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاکتوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس واقعے میں 8 ہلاکتوں اور 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جدہ میں ہمارا مشن متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل پر لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے عمرہ زائرین قیام پذیر تھے۔

(نیوز ڈیسک کے ان پٹ کے ساتھ)



جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }