ہوپ پروب ، ہماری تاریخ میں ملک و قوم کیلئے باعث افتخار ہے : صدر خلیفہ

89

ابوظہبی ، 20 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے کہا ہے کہ ” کچھ بھی نا ممکن نہیں ” کے عنوان سے مریخ کیلئے ‘ ہوپ پروب ‘ کا شروع ہونے والا تاریخی سفر ایک قومی و عرب کامیابی و پیشرفت ہونے کے ساتھ خلاء میں عالمی ذہانت کی تعمیر کا عمل شروع کرنے کی جدید اماراتی کوشش ہے – اس خلائی مشن کے موقع پر اپنی تقریر میں عزت مآب شیخ خلیفہ کا کہنا تھا کہ ہوپ پروب کی کامیاب روانگی کی خبر عظیم مسرت اور افتخار کا باعث ہے ، اس مشن کا تصور اور خیال ہمارے قومی و تحقیقی اداروں نے بنایا اور اس کی ڈیزائننگ اور تیاری کے عمل میں نوجوان قومی ایلیٹ اور ذہین لوگوں نے شرکت کی ، یہ سب انتہائی قابل ، تربیت یافتہ اور مخلص نوجوان اماراتی ہیں – عزت مآب کا کہنا تھاکہ ہوپ پروب ، متحدہ عرب امارات کی غیرمعمولی کامیابیوں میں ایک اور انہتائی اعلی پائے کی پیشرفت اور اضافہ ہے جوکہ اس ملک اور اس کے لوگوں کی تاریخ میں ایک قابل فخر ذریعہ کے طور پر شامل ہوگا ۔ انہوں نے اس مشن کی روانگی سے چند گھنٹے قبل ہوپ پروب کی ٹیم کیلئے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی جانب سے حوصلہ افزائی کے پیغامات کو بھی سراہا – عزت مآب کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات اس مشن کی ٹیم کی محنت کیلئے قوی ترغیب اور جذبہ کا باعث ہیں جو کہ انہوں نے اس تاریخی مشن کیلئے اپنی بھرپور لگن ، محنت اور حوصلہ سے انجام دی ۔ عزت مآب نے کہا کہ قومی ماہرین کے ہاتھوں ہوپ پروب کی تیاری و تعمیر ایک بہت اہم پیغام بھی ہے جو کہ سائنس پر یقین اور نوجوانوں کی صلاحیتوں ، توانائیوں پر سرمایہ کاری سے متعلق ہے ، یہ لوگ متحدہ عرب امارات کے کامیاب مستقبل اور انسانی تہذیب کیلئے اہم پیشرفت کررہے ہیں – صدر نے شیخ محمد بن راشد اور شیخ محمد بن زاید کے ساتھ سپریم کونسل کے عزت مآب ارکان ، امارات کے حکمرانوں ، عربب امارات کے لوگوں کو بھی اس مشن کی کامیاب روانگی پر مبارک باد دی – اپنے پیغام کے اختتام میں عزت مآب صدر نے کہا کہ اس تاریخی شاندار دن کے موقع پر ہمیں مرحوم شیخ زاید بن سلطان النھیان ، ان کے بھائیوں ، ملک کے بانی قائدین کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے مستقبل میں اعتماد کے ساتھ سفر کرنے والے اس ملک کی مضبوط بنیادیں رکھیں اور اس وطن کو عظیم سفر کی جانب گامزن کرایا ۔ انہوں نے اس قومی خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے میں شامل و شریک قومی ٹیم ، بین الاقوامی ماہرین اور ہر ایک کیلئے شکریہ بھی کہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }