ملک میں کووڈ 19 کے مزید 40 ہزار سے زائد ٹیسٹ ، 305 نئے مریض ، 343 مزید صحتیاب ، ایک وفات پاگیا
ابوظہبی ، 21 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ نے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں ضروری علاج معالجہ فراہم کرنے کی جاری پالیسی کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مزید 40 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین تشخیصی آلات و ذرائع استعمال ہوئے – مزید ٹیسٹس کے نتیجے میں وائرس وباء کے نئے 305 متاثرین کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 57 ہزار 498 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری علاج معالجہ بھی فراہم کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے طبی پیچیدگی پیدا ہونے کے باعث اس وائرس کا متاثرہ ایک مریض چل بسا جس سے اس وائرس وباء سے ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 341 ہوگئی ۔ وزارت نے مرنے والے کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر مریضوں کی جلد صحتیابی کی خاطر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے معاشرے کے تمام ارکان کو محکمہ صحت کے حکام سے مکمل تعاون جاری رکھنے اور وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا رہنے کی تلقین بھی کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 341 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 49 ہزار 964 ہوگئی ہے