پنجاب حکومت کا 3بڑے شہروں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن
ان شہروں میں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ شامل ہیں
۔(اردوویکلی ) پنجاب حکومت نے صوبہ کے 3بڑے شہروں لاہور،راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں مایئکروسمارٹ لاک ڈآؤن کاآغاز کردیا ہے تینوں شہروں میں 88 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی سفارش پر صوبے کے تین شہرو ں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ جس میں لاہور کے 12مقامات پر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاہے راولپنڈی کے 3مقامات پر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں 2مقامات پر 53افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ۔ سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب محمد عثمان نے بتایا کہ مثبت کورونا کیسز والے گھروں کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14روز کیلئے ہوگا۔ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی ایک بڑی تعداد کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے گا۔ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کے ایس اوپیز میں کہا گیا کہ جس گھر یا جس جگہہ پر کورونا کا مریض ہوگا، صرف اسی گھریا دکان کو سیل کیا جائے گا متاثرہ گھرکے آس پاس کے ایریاکوسیل نہیں کیا جائے گا۔ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو گھر پرہی 14روز قرنطینہ میں رکھاجائے گا۔