کوویڈ 19 کے مزید 88 ہزار سے زائد ٹیسٹ ، 427 نئے مریض ، 341 مزید صحتیاب

103

ابوظہبی :(اردو ویکلی): وزارت صحت و تحفظ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے مزید 88 ہزار 803 ٹیسٹ کیئے گئے مزید ٹیسٹس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے نئے 427 مریضوں کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 69 ہزار 328 ہوگئی ہے ، مریضوں کاتعلق مختلف قومیت سے ہے  – وزارت کے مطابق اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 341 مکمل صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد ایسے مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہزار 202 ہوگئی ہے وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مریضوں میں سے کسی کی وفات بھی نہیں ہوئی ہے (شکریہ وام)۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }