ابوظہبی :(اردوویکلی)::”سیفٹی پاتھ” مہم کے پہلے حصے کے طور پر ، ابو ظہبی پولیس نے پیدل چلنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیئے مقرر کردہ مقامات پرہی چلیں،اور روڈ کراسنگ کے لیئے بنائے گئے راستوں، فلائی اوورز اور انڈرپاس راستوں کااستعمال کریں ، نیز چوراہوں پر پیدل چلنے والے ٹریفک لائٹوں پر عمل پیرا ہوں ، سڑک صرف مقررہ جگہ سے کراس کریں غلط جگہ سے روڈ کراس کرنا کسی شدید حادثے کاباعث بن سکتاہے ۔ ابوظہبی پولیس نے عوام الناس کومطلع کیا ہے کہ سڑک ہمیشہ درست راستے(نشان زدہ) سے ہی عبور کریں
پیدل چلنے والوں کی حفاظت ہماری اہم ترجیح ہے ، پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لئے داخلی اور بیرونی سڑکوں پر بہت سے پلوں کی تعمیر ،انڈرپاس اور سڑک پرروڈ کراس کرنے کی مقررہ جگہوں کاقیام ، ٹریفک اشاروں پر پیدل چلنے والوں کے لیئے راستوں کا قیام اور مختلف سڑکوں پر باڑ بناکر خلاء کا خاتمہ سب کچھ پیدل چلنے والوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیئے ہی ہے ابوظہبی پولیس نے ڈرائیورحضرات اور پیدل چلنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ڈرایئورحضرات سڑک کراس کرنے والے راستوں پرمحتاط طورپر گاڑی چلایئں اور گاڑی کی رفتار بہت کم رکھیں اور پیدل کراسنگ والوں کوترجیح دیں ۔ اگرکوئی گاڑی چلانے والا مقررہ جگہ سے سڑک کراس کرنے والوں کوراستہ نہ دے تو اسکو "500 درہم اور 6 ٹریفک پوائنٹس کا جرمانہ کیاجایئگا اورمتعین جگہوں کے علاوہ پیدل سڑک عبور کرنے پر "400 درہم جرمانہ کیاجایئگا۔