پاکستان کا کینوپ 2 ایٹمی ری ایکٹر آئیندہ سال کمرشل آپریشنز شروع کردے گا

چین کا تیار کردہ ' ہوالانگ ون ' ٹیکنالوجی پر مبنی ہے

224

ابوظہبی:(اردوویکلی):: پاکستان کے شہر کراچی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ (کینوپ) میں11 سو میگاواٹ والے کے 2 ری ایکٹر نے ہاٹ فنکشنل ٹیسٹس والے تھرمل ٹیسٹنگ کو کامیابی سے انجام دے دیا ہے ، یہ ایسا پہلا یونٹ ہے جو چین کا تیار کردہ ‘ ہوالانگ ون ‘ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے – پاکستان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے کراچی نیوکلیئر پاور کمپلیکس کیلئے گیارہ ، گیارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دو ہوالانگ ون ری ایکٹرز کی تیاری شروع کررکھی ہے ۔ اس کمپلیکس میں 1972 سے کینوپ 1 والا ری ایکٹر 137 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے – کینوپ 2 اور کینوپ 3 ریی ایکٹر یونٹس کی تعمیر کا آغاز اگست 2015 اور مئی 2016 میں ہوا تھا جبکہ ان دونوں یونٹس سے کمرشل پیداوار کا آغاز 2021 اور 2022 میں متوقع ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }