حاجی علی شان راجہ مرحوم کاختم قل شریف۔
قریبی عزیزوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
طارق محمودراجہ کے والدحاجی علی شان راجہ کاختم قل شریف
مرحوم کی روح کےایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی وفاتحہ شریف کااہتمام![]()
فائل فوٹو حاجی علی شان راجہ مرحوم)۔)
برنالہ (نیوزڈیسک)::ابوظہبی متحدہ عرب امارات کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرالبراعہ جنرل ٹرانسپورٹ طارق محمودراجہ،خالد محمودراجہ،سابق ممبرعارف راجہ ،لیاقت محمودراجہ کے والدگرامی ونویدطارق راجہ،ولیدطارق راجہ ،منیب عارف راجاکے دادا، حاجی علی شان راجہ جوگزشتہ دنوں قضائے الہی سے اس جہان فانی سے رحلت کرگئے تھے۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے پسماندگان کی جانب سے اپنے آبائی گاؤں جنڈپیرجنوبی میں قرآن خوانی و ختم قل شریف کااہتمام کیاگیاختم قل کآآغازتلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا قرآن خوانی کے بعد مرحوم کی مغفرت وبخشش کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کرائی گئی۔
ختم قل میں سوگوارخاندان،قریبی عزیزوں سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازسماجی،سیاسی،کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے دوست احباب کی بڑی تعدادنے ختم قل شریف میں شرکت کی اورپسماندگان سے اظہارافسوس کیااورمرحوم کی مغفرت اور سوگواران کے لیئے صبرجمیل کی دعا کی۔