عزت مآب شیخ منصوربن زایدآل نہیان کے لیئے پاکستان کااعلی ترین سول ایوارڈ

سفیرپاکستان غلام دستگیرکی قصرالوطن ابوظہبی میں شیخ منصوربن زایدسےخصوصی ملاقات

215

ابوظہبی:(اردوویکلی):: پاکستان کے74 ویں یوم آزادی پرصدراسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عارف علی سید نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نہیان کوان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات ، ترقیاتی تعاون ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے ، دوستی رشتوں میں تقویت اور دونوں ممالک میں تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں  اور بالخصوص پاکستان کے لیئے انجام دی جانے والی گراں قدر فلاحی ورفاہی خدمات کے اعتراف پرپاکستان کادوسرا اعلی ترین سول ایوارڈ ہلال پاکستان دینے کااعلان کیا۔گزشتہ روز سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر نے قصر الوطن ابوظہبی میں نائب وزیراعظم متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ منصوربن زاید آل نہیان سے خصوصی ملاقات کی ۔

شیخ منصوربن زاید نے حکومت پاکستان کی جانب سے عطاکردہ ہلال پاکستان ایوارڈ وصول کیا اور پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال پاکستان ایوارڈ دینے پر تشکرکااظہارکیا ۔یادرہے پاکستان کے ان اعزازات کا اعلان ہر سال یوم آزادی کے موقع پر کیا جاتا ہے جس میں ممتاز شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایسے ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے ۔شیخ منصوربن زاید آل نہیان نے صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی سرپرستی،ولی عہدابوظہبی ونائب سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمدبن زاید کی حمایت سے پاکستان میں بیشمارفلاحی ورفاہی خدمات انجام دی ہیں اورجب کبھی پاکستان میں کوئی ناگہانی مصیبت آن پڑی فوراًامدادکااعلان کیااور ہرممکن مددکی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }