بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا66برس کی ہوگئیں

ریکھا کا اصل نام بھانو ریکھا گنیشن ہے

308

 بالی ووڈ میں سامعین کے دل جیتنے والی ریکھا 66 برس کی ہوگئیں۔

ممبئی(اردوویکلی):: شایقین فلم کے دلوں پرراج کرنے والی معروف انڈین اداکارہ ریکھا 10اکتوبر 1954 کو مدراس میں پیدا ہویئں،ان کا اصل نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ اداکاری کے فن کو وراثت میں لے کرآنے والی ریکھا کے والد جیمنی گنیشن اداکار اور والدہ پشپاولی ایک مشہور فلمی اداکارہ تھیں۔ریکھا نے اپنے کریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1966 میں تلگو فلم رنگولا رتنم سے کیا تھا۔انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کریئر کا آغاز جنوبی ہندوستانی فلموں میں کنڑ فلم گوڈالی سی آئی ڈی 999سے کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار سپر اسٹار ڈاکٹر راج کمار نے ادا کیا تھا۔ ان کے ہندی فلموں میں سنیما کریئر کا آغاز بطور اداکارہ 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم ساون بھادوں سے ہوا ۔ فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار نوین نشچل نے ادا کیا تھا۔ 1976 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دو انجانے’ ریکھا کے کریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔
اس فلم میں پہلی بار انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ سال 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گھر’ ریکھا کے سینما کریئر کے لئے ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ فلم میں اپنی مضبوط اداکاری کے لئے پہلی بار انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔
سن 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘سندر’ ریکھا کی ایک اور سپر ہٹ فلم تھی۔ اس فلم میں اپنی زبردست اداکاری کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ریکھااپنی جسمانی ساخت اور حسن کوبرقراررکھنے کے لیئے یوگاکرتی تھیں اسی بناپر انہوں ایک طویل عرصہ تک بالی ووڈ میں کروڑوں دلوں پرحکمرانی کی۔اور پرستاروں کے دل جیت لیئے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }