
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔
آئندہ ماہ بحرین میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ 17 اگست کو ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔
ٹریننگ کے لیے طلب کئے جانے والے کھلاڑیوں میں گول کیپرز سلمان الحق، عثمان علی، حسن علی اور آصف اللّٰہ، ڈیفینڈرز سعید خان، زین العابدین، محمد عبداللّٰہ، مامون موسیٰ خان، سردار ولی، عبدالرحمان، عبداللّٰہ شاہ، محب آفریدی، محمد سفیان، محمد سہیل اور سید جنید شاہ، مڈفیلڈرز فہیم اللّٰہ، توقیر الحسن، محمد بصیر، زید عمر، محمد طحہ، عالمگیر غازی، نظام، حیان خٹک، علی رضا اور مظہر غفار، فارورڈز شائق دوست، محمد ولید خان، معین احمد، محمد وحید، فرید اللّٰہ، عدیل یونس، حمزہ احمد، حماد حسن اور فراز محمود شامل ہیں۔
پاکستان کو میزبان ملک بحرین، 2016 کی چیمپئن جاپان اور فلسطین کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔
قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ 6 ستمبر کو جاپان سے ہوگا، 9 ستمبر کو بحرین اور 12 ستمبر کو فلسطین سے میچ شیڈول ہے۔