
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے کہا ہے کہ مارک کولز نے ذاتی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں توفیق عمر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان آرہی ہے، بطور میزبان یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
توفیق عمر نے مزید کہا کہ ویمن کھلاڑیوں کے لاہور اور کراچی میں اسکلز کیمپ لگائے گئے ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف ہماری تیاریاں اچھی جارہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر دکھائی دے رہی ہے، کیمپس کے دوران کھلاڑیوں کے اسکلز پر کام کیا گیا ہے۔
قومی ویمنز ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے یہ بھی کہا کہ مارک کولز نے ذاتی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دیا، ندا ڈار تجربہ کارکھلاڑی ہیں، انٹرنیشنل کھیلوں کا تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم متوازن ہے، دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
توفیق عمر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 74 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینا احسن عمل ہے، اس سے نئی آنی والی کھلاڑیوں کو مدد ملے گی۔