دبئی میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری

21
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے جن کا تعلق مصر اور جنوبی افریقا سے ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر المکتوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑا تھا جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق حکام کو جمعرات کی رات 8:30 بجے حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی، پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }