
برطانیہ کی وزورتھ جیل سے فرار قیدی ڈینیل خلیف کو پولیس نے دھر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینیل کی گرفتاری مغربی لندن کے علاقے چیزک سے عمل میں آئی۔
پولیس نے ڈینیل کی گرفتاری کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ کا انعام مقرر کیا تھا، گرفتاری سے قبل اس کی 4 دن سے تلاش جاری تھی۔
وزیراعظم رشی سونک نے ڈینیل کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا اور پولیس افسران کی تعریف کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کا ملزم ڈینیل کارگو ٹرک کے نیچے چھپ کر جیل سے فرار ہوا تھا۔