سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کیلئے امریکا لے گئے

39
سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کیلئے امریکا لے گئے

بالی ووڈ اداکار سنی دیول فلم غدر 2 کی کامیابی کے بعد والد اور لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی صحت پر توجہ دینے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کےلیے امریکا لے گئے ہیں، جہاں وہ تقریباً 20 دن قیام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق دھرمیندر 87 برس کے ہوگئے ہیں، انہیں صحت سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے، اسی لیے سنی دیول نے انہیں امریکا لے جانے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے فیصلہ کیا ہے وہ امریکا میں 20 کے قیام کے دوران اپنے والد کی دیکھ بھال کریں گے، اس لیے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

سنی دیول کی فلم غدر نے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ فلم 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }