بھارت کے دارالحکومت ممبئی میں نجی طیارہ بارش کے دوران رن وے پر لینڈنگ کرتے ہوئے پھسل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شام پیش آئے حادثے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا اور اس حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 5 مسافر اور 3 کریو ممبران کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے وقت تیز بارش کا سلسلہ جاری تھا۔
حکام کے مطابق طیارہ وشاکاپٹنم سے ممبئی آیا تھا، بارش کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی حادثے کا سبب بنی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رن وے سے طیارے کا ملبہ ہٹا کر معمول کے کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔