
یوکرین نے 6 نائب وزرائے دفاع کو عہدوں سے برخاست کر دیا۔ دارالحکومت کیف سے خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکومت نے نائب وزارئے دفاع کی برخاستگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں کچھ دنوں پہلے وزیر دفاع کو بھی تبدیل کیا گیا تھا اور رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع بنایا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں مقامی میڈیا وزارت دفاع میں بدعنوانیوں کے الزامات لگاتا رہا ہے۔