کوویڈویکسین اب زلیخا ہسپتال شارجہ میں مفت دستیاب ہے

ویکسین لگوانے کے لیئے ہسپتال کے نمبرپرکال کرکے پیشگی بکنگ کرائی جاسکتی ہے

329

  شارجہ(اردویکلی) متحدہ عرب امارات کے نامورزلیخا ہسپتال شارجہ نے ایک اور کمیونٹی سروس کاآغازکردیا عوام الناس مفت کوویڈویکسینیشن کے لیئے زلیخا ہسپتال میں پیشگی اپوائنٹمنٹ کے ذریعہ ہرفرد اس خدمت سے فائدہ اٹھاسکتاہے ہیں  یہ ویکسین پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 21 سے 28 دن کے وقفے کے ساتھ دو خوراکوں کی مدت میں دی جائے گی۔ زلیخا اسپتال شارجہ نے اس سی ایس آر اقدام کا آغاز آخری 3 جنوری کو کیا تھا۔ زلیخا ہسپتال سے ویکسین لگوانے والے مسٹر فلپ جیکب جنکی عمر 49 سال ہے اور وہ ایک دواسازی  کمپنی میں کام کرتے ہیں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا “میں اپنے آپ کوبہت خوش اور محفوظ محسوس کر رہا ہوں ، میں اپنی فیملی کے ممبران اور دوستوں کو جلد سے جلد ویکسین انجیکشن لگوانے کے لئے آگاہ کروں گا۔اسی طرح فلپائن سے تعلق رکھنے والی 39 سال کی ڈینا ارگونزا نے کہا ، "کوویڈ ۔19 وبا نے  ہم سب میں ایک خوف پیدا کیا ہے  اب ویکسین آگئی ہے  جس سے خوف اور اضطراب دور ہوگیا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ زلیخا ہسپتال کی بدولت مجھے یہ ویکسین لگوانے  کاموقع ملا۔ زلیخا اسپتال کے ماہر میڈیکل مائکروبیولوجی اور انفیکشن کنٹرول ڈاکٹر  پرمود چھبرانی نے کوویڈ -19 ویکسین کے بارے  اپنی سوچ  کااظہارکرتے ہوئے کہا”کوویڈ -19 ویکسینیشن بہترین اور کامیاب ترین طبی اختراع ہے۔ جوآپ کے جسم میں اس سے لڑنے کی قوت پیداکرتاہے اورآپ کو  انفیکشن سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کوویڈ 19 ویکسین کے ذریعہ ہم پر ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ انفرادی طور پرویکسینیشن اپوائنٹمنٹ بک کروانے کے لئیے  600524442 پر کال یاوٹس ایپ کرسکتے ہیں۔ زلیخا اسپتال اس وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے اورکمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہے   اور متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو اس خوف سے لڑنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }