ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکا

84
--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق حملہ آور نے وزارتِ داخلہ کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ترک وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ترک وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انقرہ میں دھماکا دہشت گرد حملہ ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ چیف پبلک پراسیکیوٹر دفتر نے دہشتگرد حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دھماکے سے فضا میں دھواں اور آگ لگنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

دھماکے کے باعث سڑکوں پر شہریوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }