پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل

65
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا۔

وزیراعظم آفس کی ہدایات پر معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے۔

پی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔

ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }