شہرہ آفاق کرکٹر🏏شاہدخان آفریدی کی سپرفکس گروپ کے ساتھ ایک انمول شراکت داری! ۔
شاہدآفریدی سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ 2023کے برانڈایمبیسڈرہونگے
بوم بوم شاہد آفریدی کا ساتھ دینے پرتہہ دل سے مشکورہوں(نویداحمد)۔
کراچی(نیوزڈیسک)::دنیائے کرکٹ کے معروف ستارے بوم بوم شاہدآفریدی نے سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ 2023میں بطوربرانڈایمبیسڈرشمولیت پررضامندی کااظہارکردیااس سلسلے میں گزشتہ روز چئیرمین سپرفکس گروپ نویداحمدکی شاہدآفریدی سے کراچی میں انکی راہائش گاہ پرایک ملاقات ہوئی جس میں نویداحمدنے شاہدآفریدی کوسپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال لیگ 2023بارے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں شاہد آفریدی نےمعاہدے پردستخط کیئے۔ اورسپرفکس گروپ کے بانی وچئیرمین نویداحمدکی یواے ای میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے انکی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا ۔بانی وچئیرمین سپرفکس گروپ نویداحمدنے شاہد خان آفریدی کابطوربرانڈایمبیسڈرخیرمقدم کیااورکہا کہ پوری دنیا میں کرکٹ شائقین شاہدآفریدی کوپسندکرتے ہیں انکابرانڈایمبیسڈربنناہمارے لیئے فخر اور ،اعزازکی بات ہے۔نویداحمدنے کہا کہ میں یواے ای کے علاوہ پاکستان میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیئے کام کررہاہوں،میرے ساتھ ایک منظم ٹیم ہے جوسپرفکس گروپ کے زیراہتمام خدمات انجام دے رہی ہے۔نویداحمدنے کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے داؤد بورچھ کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ کرکٹ کے فروغ کے لیئے سرگرم رہتے ہیں سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ 2023 میں بھی وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔
یاد رہے سپرفکس گروپ یواے ای کے زیراہتمام1تا3دسمبر تک شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ میں 8ٹیمیں شرکت کرینگی۔۔جیتنے والی ٹیموں کوٹرافی کے ساتھ قیمتی انعامات بھی دیئے جائینگے ۔جبکہ بہترین بیٹنگ،باؤلنگ،فیلڈنگ اورانفرادی کارکردگی پربھی انعامات دیئے جائینگے بلکہ شائیقین کے لیئے بھی بہت سارے قیمتی انعامات رکھے گئے ہیں نوید احمدنے کہا کہ یواے ای اورکرکٹ سے محبت رکھنے والے ہمارے ساتھ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں یواے ای کے قومی دن کاجشن منائیں ۔ کوئی داخلہ فیس نہیں اسٹیڈیم میں انٹری بالکل فری ہے شائقین کرکٹ بین الاقوامی کرکٹ سے لطف اندازہوں اور اپنے معروف کرکٹ اسٹارز کو قریب سے دیکھیں اوران قیمتی لمحات کوزندگی کے یادگارلمحات کاحصہ بنائیں۔لہذاآنا نہ بھولیں