پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی کے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن مسلم لیگ )ن( کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کی منظوری سے، جاری کیا گیا۔
حالیہ نوٹیفکیشن کی معیاد 8اکتوبر2023 سے2 سال تک کے لیئے ہے
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزسئینرمرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ )ن(سینیٹرمحمداسحاق ڈار کی جانب سے پی ایم ایل (ن)یواے ای کے عہدیداران کی تقرری کے لیئے آفیشل نوٹیفکیشن جاریپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای کے نئے عہدیداروں کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کیا گیاجس کے مطابق موجودہ تمام عہدیداران کی مدت 2 سال کے لیئے ہے اوراس نوٹیفکیشن کےساتھ تمام پچھلی پوزیشنز بشمول گلف ریجن کو ختم کر دیا گیا ہے۔سینیٹراسحاق ڈارنے کہا کہ مجھےیہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ مذکورہ عہدیداران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے اداکریں گے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ نوٹیفکیشن کی کاپیاں قائد مسلم لیگ میاں محمدنوازشریف صدرمیاں محمدشہباز شریف،جنرل سیکریٹری،احسن اقبال،سئینرنائب صدروچیف کوآرڈینیٹربین االقوامی امور اور سمندر پار پاکستانی بیرسٹرامجدملک،جنرل سیکریٹری بین االقوامی امور اور سمندر پار پاکستانی چوہدری نور الحسن تنویر اوردفتری ریکارڈکے لیئے مرکزی سیکریٹریٹ کوارسال کردی گئی ہیں
مؤرخہ ،8اکتوبر2023 کوجاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ابوظہبی کی مرکزی ایگزیکٹوکمیٹی کے لیئے چئیرمین ملک محبوب ربانی،صدرچوہدری محمدصدیق ،سینئرنائب صدرمیاں امجد جاوید،اور فاروق وڑائچ کو جنرل سیکریٹری ابوظہبی مقررکیاگیاہے