غزہ میں اسرائیلی مظالم دیکھ کر ایمبولینس ڈرائیور رو پڑا

56
فوٹو-- اسکرین گریب
فوٹو– اسکرین گریب

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کے مناظر لوگوں کے لیے دیکھنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی ایمبولینس ڈرائیور لاشوں کے انبار دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز سے محصور پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 ہوگئی ہے جبکہ 5 ہزار زخمی ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاری بھی کرلی ہے اور 3 لاکھ صہیونی فوجی، ٹینک اور بھاری فوجی ساز و سامان سرحد پر پہنچا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }