بھارتی میڈیا کی پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان پر تنقید

27
Print Friendly, PDF & Email
مکی آرتھر-- فائل فوٹو
مکی آرتھر– فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا نے تنقید، تبصرے اور واویلا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے برے طریقے سے رونا شروع کر دیا، انہوں نے شکوے کرنا شروع کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکی آرتھر نے پریس کانفرنس میں عجیب و غریب ریمارکس دیے، انہوں نے اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم کو ملنے والی سپورٹ پر مایوسی کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے بھارتی بورڈ کو نشانہ بنا کر پنڈورا باکس کھول دیا ہے، پریس کانفرنس میں اس حوالے سے مکی آرتھر نے مزید گفتگو جرمانے کے خوف سے نہیں کی، انہیں احساس ہو گیا کہ انہوں نے اپنی حدود کو کراس کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے بعد مکی آرتھر نے پریس کانفرنس میں پاکستان کو سپورٹ نہ ملنے کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

مکی آرتھر نے کہا تھا کہ مجھے یہ آئی سی سی کا ایونٹ نہیں لگا یہ ایسا تھا جیسے کوئی باہمی سیریز ہو، مجھے یہ آئی سی سی کا نہیں بھارتی بورڈ کا ایونٹ لگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں گا اگر میں یہ کہوں کہ ایسا نہیں تھا، میں نے مائیکرو فون سے دل دل پاکستان بھی نہیں سنا، سپورٹ سے فائدہ ہوتا ہے لیکن یہ ہار کی وجہ کے طور پر نہیں کہہ رہا۔

اس معاملے پر بھارتی میڈیا نے بھارتی بورڈ آفیشل سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ دل دل پاکستان لگانے میں کوئی نقصان نہیں تھا، آپ ہمیں بتائیں یہ ہم کب چلاتے۔

بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ کیا ہم اس وقت چلاتے جب بابر اور رضوان بولڈ ہوئے؟ کیا اس وقت چلاتے جب روہت شرما نے شاہین آفریدی کو چھکا مارا تھا؟ آپ یہ سب اس وقت چلاتے ہیں جب اسٹیڈیم میں مداح ہوں وہاں ایک بھی مداح نہیں تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.