عمران جینیلیا ایک ساتھ، ’کیا جانے تو یا جانے نا 2 بننے جارہی ہے؟‘

48
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

15 سال قبل بنائی گئی ہٹ فلم جانے تو یا جانے نا کی جوڑی عمران خان اور جنیلیا ڈی سوزا پھر سے ایک ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔ 

2008 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ہٹ ثابت ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح پھر دونوں اسٹارز کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ 

تاہم دونوں ایک مرتبہ پھر دونوں ایک ساتھ کیمرے میں تو نظر آئے لیکن صرف سوشل میڈیا پر، ایک صارف نے دونوں کی تازہ تصویر شیئر کی ہے۔ 

سوشل میڈیا صارف نے دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ان دونوں سے مل کر انتہائی خوشی ہوئی۔ 

ریڈاٹ پر شیئر اس تصویر کو دیکھ کر مداح بھی پرجوش دکھائی دیے اور سوال کرلیا کہ کیا جانے تو یا جانے نا 2 بننے جارہی ہے؟

ایک صارف نے تحریر کیا کہ جانے تو یا جانے نا میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے، اگر یہ دونوں ایک ساتھ کام کریں گے تو خوشی سے میری چیخ اتنی تیز ہوگی جتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی ہوگی۔ 

ایک اور صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آدیتی تو بالکل ویسی ہی لگ رہی ہے لیکن جے بدل گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ فلم میں جنیلیا ڈی سوزا نے آدیتی جبکہ عمران خان نے جے کا کردار نبھایا تھا۔ 

ایک صارف نے تحریر کیا کہ یہ انکی ایک سادہ سی ملاقات لگ رہی ہے، فلم سے متعلق ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }