
اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال میں آپریشن کیا، اس موقع پر وہاں پناہ لینے والے فلسطینی سویلینز پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔
الشفاء اسپتال کے ایمرجنسی روم کے ملازم نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار فلسطینیوں کو برہنہ کر کے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔
رکن ایمرجنسی روم کے مطابق اسرائیلی فوجی کوئی امداد یا سپلائی نہیں لائے، وہ صرف تشدد اور موت لائے ہیں۔ ایمرجنسی روم کے رکن نے کہا کہ اسرائیلی فوجی الشفاء اسپتال کی ہر عمارت کو گھیرے میں لے رہے ہیں۔
اس کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت خوفناک ہے۔ ایمرجنسی روم کے اس رکن کے مطابق اسپتال کے اطراف میں ہر طرف گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
دریں اثنا عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال کے سامنے میڈیکل سپلائز کے ڈبے کے ساتھ فوجی کی تصویر ریلیز کر دی۔ برطانوی اخبار کی اخبار کی جانب سے اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جاری کردہ تصویر کی آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی۔
عرب میڈیا کے مطابق الشفاء اسپتال سےتقریباً 30 افراد کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اسپتال کے احاطے میں لے جایا گیا ہے۔
عرب میڈیا الشفاء اسپتال کے احاطے میں تین اسرائیلی ٹینکوں نے گرفتار افراد کو گھیرے میں لے لیا۔