پریس قونصلرمحمد صالح نے دبئی قونصلیٹ میں چارج سنبھال لیا

90

پریس قونصلرمحمد صالح نے دبئی قونصلیٹ میں چارج سنبھال لیا۔

دبئی (نیوزڈیسک)یواے ای میں تعنیات ہونے والے نئے پریس قونصلر محمد صالح نے پریس قونصلر کی حیثیت سے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، آپ پاکستان میں وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
اپنی 15 سالہ ملازمت کے دوران محمد صالح نے متعدد مختلف وفاقی وزارتوں اورمختلف وزرائے اعظم کے ساتھ پبلک ریلیشن آفیسرکے طور پر خدمات سر انجام دیں۔آپ نےوفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر اشتہارات اور پاکستان کے تمام میڈیا ہاؤسز کے ساتھ رابطہ کاری کے لئے تین بار ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔
متحدہ عرب امارات کی صحافی تنظیموں اور صحافیوں نےدبئی قونصلیٹ میں ان کی تعیناتی پرانہیں خوش آمدیدکہا اورنیاچارج سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }