سفیرپاکستان کی وزارت سرمایہ کاری کے انڈرسیکرٹری محمد الحاوی سے ملاقات

49

 سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی یو اے ای کی وزارت سرمایہ کاری کے انڈرسیکرٹری محمد الحاوی سے ملاقات،۔

مفاہمت کی 7یادداشتوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

دبئی( اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کی وزارت سرمایہ کاری کے انڈرسیکرٹری جناب محمد الحاوی سے دبئی میں ملاقات کی۔اس موقع پرپاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی 7یاداشتوں بشمول توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مالیات اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ان معاہدوں کو نافذ کرنے میں نمایاں پیش رفت کا اعتراف کیا اور دونوں ممالک کی معیشتوں کو ہونے والے ٹھوس فوائد کوبھی اجاگر کیا
علاوہ ازیں فریقین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں سے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ان سفارتی اقدامات نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔سفیرفیصل نیاز ترمذی اور یو اے ای کے انڈر سیکرٹری نے ان تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے امید کا اظہارکرتے ہوئے اعلیٰ ترین سطح پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں خیالات کے تبادلے کا موقع قرار دیا ۔
انہوں نے تجارتی حجم کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو سرمایہ کاری کے بہاؤ کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ فریقین نے کاروبار ی آسانیاں پیدا کرنے، مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور اقتصادی تعاون کے امکانات کو وسعت دینے کے لیے نجی شعبے کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک مستحکم اور متحرک اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }