داؤدی بوہرہ اسلامی کلچرل کمپلیکس ابوظہبی میں میلادالنبی ﷺ کی روحانی محفل۔

121

ولادت نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی (ﷺ) کی مناسبت سے، داؤدی بوہرہ اسلامی کلچرل  کمپلیکس ابوظہبی میں روحانی محفل کااہتمام۔

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی خصوصی شرکت۔

آپ ﷺ کی زندگی پوری انسانیت کیلے مشعل راہ ہے(شیخ شبیرعبدالرسول)۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں داؤدی بوہرہ کمپلیکس مصفح ابوظہبی میں ولادت حضرت محمد مصطفی ﷺ اورعظمت ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک خوبصورت روحانی محفل کااہتمام کیاگیا جس میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی ،ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی آفاق احمد،دفاعی اتاشی ،ائرکموڈوراحسن سجاد،کمیونٹی ویلفیئراتاشی سمیع اللہ خان سمیت مختلف طبقہ ہائے زنددگی سے وابستہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔روحانی محفل کی نظامت کےے فرائض حسین فخرالدین نے نہائت احسن اندازمیں انجام دیئے
روحانی محفل کاباقاعدہ آغآز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیاگیا جس کی سعادت عدنان عباس اورعلی اصغرعدنان نے حاصل کی۔
، خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بوہرہ کمیونٹی کی ممتاز شخصیت یوسف حسین نے سفیرپاکستان اور تمام مہمانوں کی شرکت پرشکریہ اداکیا اور کہا کہ آپکی یہاں آمد پرہم لوگ بہت خوش ہیں یوسف حسین نے چند ماہ قبل بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ اعلی حضرت سیدنا مفضل سیف الدین کی عظیم سرپرستی میں کراچی میں منعقدہونے والے بوہرہ کمیونٹی کے عالمی اجتماع میں یہاں پرمقیم دوسرے ممالک کے بوہرہ کمیونٹی ممبران کوپاکستان کے لیئےویزہ کی سہولت فراہم کرنے پرسفیرپاکستان فیصل نیازترمذی اورسفارت خانہ پاکستان کے عملہ کے انتہائی مشکورہیں جنہوں نے  ویزہ کی بروقت اور فوری فراہمی کے لیئے ہرممکن تعاون کیا ۔کراچی کے عالمی اجتماع کے عالی شان انتطامات پراعلی حضرت سیدنا مفضل سیف الدین نے حکومت پاکستان کےزریں تعاون کوبہت سراہا۔
اس موقع پرابوظہبی میں بوہرہ داؤدی کمپلیکس کے ناظم اوربوہرہ کمیونٹی کے سربراہ اعلی حضرت سیدنا مفضل سیف الدین کے ابوظہبی میں نمائیندہ جناب  شیخ شبیرعبدالرسول نے ولادت نبی آخرالزمان حضرت محمدمصطفی ﷺ کی ولادت ،سیرت اورسرورکائینات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورانکی ماہ ربیع الاول میں ولادت پراس مہینے کی عظمت پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے  کہا آپ ﷺ کی عظمتوں کاکیاکہنا۔حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ جس پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں نبی آخر الزمان ﷺ دنیا میں نور بن کر تشریف لائے، جن کے نور سے پوری دنیا میں اجالا ہوا اور جہالت کا خاتمہ ہوا۔انکی ہرادا،ہرلفظ مشعل راہ ہے جس پرعمل پیراہوکر ہم اپنی زندگیاں آسان اوردین کے مطابق گزارسکتے ہیں  کیونکہ
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادی سینا
نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر ،وہی قرآں وہی فرقاں وہی یٰسین وہی طٰہٰ
تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے اس روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرکے خوشی ہوئی ۔ اور ہم بڑے فخرسے کہہ سکتے ہیں کہ یواے ای میں مقیم ہماری بوہرہ کمیونٹی  بزنس اور دیگر شعبوں میں بڑی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ،سفیرپاکستان نے کہا کہ میں اورسفارت خانہ اورقونصل خانہ دبئی کی پوری ٹیم یہاں پاکستانیوں کی خدمت کے لیئے بیٹھے ہیں ہمارے دروازے ہر وقت آپ کے لیئے کھلے ہیں ہم سب کویہاں دیار غیرمیں پاکستان کاامیج  بہتربناناہے ہمیں یہاں رہتے ہوئے یہاں کے مقامی قوانین کااحترام کرنا ہے اور آپس میں محبت اور بھائی چارے سے رہنا ہے ۔سفیرپاکستان نے پوری پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیاکے استعمال میں احتیاط کریں اور کوئی بھی ایسی پوسٹ لگانے یاشئیرکرنے سے اجتناب کریں جس سے ہمارے مقدس ادروں کی توہین ہویاکسی کی دل آزاری ہو۔آخرمیں سفیرپاکستان نے داؤدی بوہرہ کمیونٹی ممبران کاشکریہ اداکیا اور کہا انہوں نے ولادت نبی آخرالزمان ﷺ اورماہ ربیع الاول کی شان کی مناسبت سے  ایک خوبصورت اور پرنور تقریب کااہتمام کیا۔جس پریہاں کی پوری مینجمنٹ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اللہ تعالی سے دعاہے کہ وہ آپ کی اس عظیم سعادت کوقبول فرمائے آمین

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }