چوہدری غلام احمدکسانہ کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ

156

 چوہدری غلام احمدکسانہ کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ۔

تقریب کے میزبان ملک محبوب ربانی اعوان اورفاروق وڑائچ تھے

دوست احباب اوراہل علاقہ کی بڑی تعدادمیں شرکت

آپ دوستوں کے آپسی پیار،محبت ،اعلی ظرفی اورعمدہ میزبانی نے بہت متاثرکیا(غلام احمدکسانہ)

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ابوظہبی کے ایک معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں چئیرمین پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان اورجنرل سیکریٹری پی ایم ایل این ابوظہبی محمد فاروق وڑائچ نے نے پاکستان سے یواے ای کے وزٹ پرآئے ہوئے معززمہمان ممبرضلع کونسل وسابق صدرکسان بورڈ ضلع گجرات چوہدری غلام احمدکسانہ کے اعزازمیں ایک گرینڈعشائیہ تقریب کااہتمام کیا جس میں ابوظہبی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی ومینجنگ ڈائریکٹرلارڈ وے جنرل ٹرانسپورٹ طارق جاوید قریشی،چوہدری محمد منیر،راجہ محمد شفیق جنجوعہ (مینجنگ ڈائریکٹرماسٹرمائینڈ جنرل ٹرانپسورٹ وشینواری ریسٹورنٹ،طارق محمود(ریڈکوبن جمعہ ریڈی مکس)،نثارمحمودقاضی(مینجنگ ڈائریکٹرسائن گولڈ ریکوری وجنرل ٹرانسپورٹ)،ممتاز ٹرانسپورٹرچوہدری محمداکرام جوڑا،مینجنگ ڈائریکٹرسٹارلنکس ٹرانسپورٹ محمداکرم  بھٹی ،راجہ بشارت حسین ،ملک محمداظہرربانی اعوان،ماجدمحبوب ربانی،عتیق محبوب ربانی ،چوہدری محمد اسجد،چوہدری شہباز،چوہدری غلام رضا،چوہدری ریاض احمد،چوہدری وسیم احمدڈوگہ چوہدری محمد اصغر،تنویرالاسلام قریشی،، چوہدری محمد اصغر ،لیاقت بٹ,محمدابوبکر،محمد وسیم،ذوہیب قاضی ،راجہ عبداللہ شفیق جنجوعہ،راجہ عثمان شفیق جنجوعہ سمیت دیگردوست احباب کی بڑی تعدادنے گرینڈ عشائیہ تقریب میں شرکت کی ۔میزبان تقریب ملک محبوب ربانی اعوان اورمحمدفاروق وڑائچ  نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاتشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔مہمان خصوصی چوہدری غلام احمدکسانہ نے تمام دوستوں کی آپسی محبت ،اوریکجہتی کودیکھتے ہوئے کہا کہ آپ کی پوری ٹیم ماشااللہ لاجواب ہے آپ نہائت مخلص دوست ثابت ہوئے جب بھی ملک بڑی محبتوں سے نوازا آج کی پرتکلف دعوت اوردوستوں کی جانب سے عزت افزائی پرمیزبان اوردیگرتمام دوستوں کاتہہ دل سے مشکور ہوں اورتمام بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }