دبئی میں عرب کلاسک 2024 بیس بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب۔
قونصل جنرل پاکستان دبئی حسین محمد کی شرکت۔
دبئی(اردوویکلی):: دبئی اسپورٹس کونسل میں عرب کلاسک دبئی 2024 بیس بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد کی شرکت۔
اس موقع پرچئیرمین بیس وچیف ایگزیکٹوآفیسر بال یونائیٹڈ او کاش شیخ سمیت دیگر معزز شخصیات اور معروف بیس بال کھلاڑی بھی موجود تھے ۔یہ ٹورنامنٹ خطے میں اس کھیل کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔عرب کلاسک دبئی 2024ٹورنامنٹ 10 نومبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کی بیس بال ٹیم سمیت آٹھ دیگر ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کی ٹیم کا مقابلہ جمعہ 8 نومبر کو بھارت سے ہو گا۔قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بیس بال کی ترویج کا حصہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔