سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب کا انعقاد

52

  سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد۔

سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روزیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری دینا کی طرح سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر 2025 پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سفارت خانہ پاکستان کی جان سے جاری بیان کے مطابق سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی سات دہائیوں سے زائد طویل جدوجہد کو سراہا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے سے نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھاتا رہے گا اور عالمی رہنماؤں کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرائے گا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر دیگرکمیونٹی نمائندگان نے بھی خطاب کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے معصوم شہریوں پر بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }