ابوظہبی(اردوویکلی)::پشتون بہادرہیں پشتون قوم کوکبھی بھی کوئی غلام نہیں بناسکا،افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں ایک سپرپاورکوعبرتناک شکست کاسامناکرناپڑا۔سپرپاورکواپنی طاقت اورجنگی ہتھیاروں پربڑاغرورتھاجواللہ پاک نے خاک میں ملادیا۔آج اللہ کے فضل وکرم سے افغان قوم کوایک بارپھرکامیابی ملی جس پرپوری دنیاحیران ہےان خیالات کااظہاریواے ای کے مقامی شہری جناب محمداکبرنے نمائندہ اردوویکلی سے افغان واربارے گفتگوکرتے ہوئے کیامحمداکبرنے کہا کہ تاریخ گواہ ہے افغانستان اور پشتون قوم کوطابع بنانے کے لیئے بہت سی قوتوں نے یہاں قبضہ کرنے کی کوشش کی مگر ان میں سے کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکااس کی بنیادی وجہ افغانوں کی بہادری اور تاریخ ہے کہ افغان قوم نے کبھی بھی اپنے اوپرکسی قسم کی اجارہ داری کوپسندنہیں کیا۔