پاکستان قونصلیٹ دبئی کے زیراہتمام یوم پاکستان کی پروقارتقریب کاانعقاد

80

دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔

وزارت خارجہ کے جناب خالد محمد الکعبی کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی خصوصی شرکت ۔

حاجی خان زمان سرور کی بابائے قوم شیخ زاید پرلکھی گئی کتاب   ” معماروطن”کی دبئی میں بھی رونمائی۔

 ممتاز شخصیات اوراسپانسرزکو شیلڈزپیش کی گئیں۔ نیز یوم پاکستان کی مناسبت سے تیارکیاگیاخوبصورت کیک بھی کاٹاگیا

دبئی(چوہدری ارشد)پاکستان قونصلیٹ دبئی نے روایتی  جوش وجذبے کے ساتھ پاکستان کے قومی دن 23مارچ کی مناسبت سے دبئی کے معروف فائیواسٹار ہوٹل گرینڈحیات میں ایک پروقاراستقبالیہ تقریب اہتمام کیا۔ جس میں سفارتی کور کے اراکین، یو اے ای حکومت کے اعلیٰ حکام، اماراتی شہریوں اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ دبئی حسین محمدنے دیگرافسران کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاخندہ پیشانی سے استقبال کیا
وزارت خارجہ یواے ای کے جناب خالد محمد الکعبی نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اور یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کی خاص بات  پاکستانی اور اماراتی روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں کی ثقافتی پرفارمنس تھی،جنہوں نے دونوں ممالک کے قومی ترانوں پر شاندارپرفارمنس کامظاہرہ کیا،جو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پائیدار بندھن کی علامت ہے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی وزیر برائےمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے 23 مارچ 1940 قراردادپاکستان کی تاریخی اہمیت اوراسکی منظوری پرتفصیلی روشنی ڈالی اورکہا کہ اس قردادا کی بدولت ہی قائداعظم محمد علی جناح کی وژنری قیادت میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے "اوران "پاکستان اقدام کے تحت حکومت پاکستان کے جامع معاشی وژن کا خاکہ پیش کیا، جس کا مقصد پاکستان کو 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی نوجوان آبادی، اسٹریٹجک محل وقوع، غیر استعمال شدہ وسائل اور ان اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی جو ملک کو تجارت، اختراعات اور سرمایہ کاری کے لیے ایک علاقائی مرکز کے طور پر پوزیشن دے رہے ہیں۔
قونصل جنرل حسین محمد نے قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو کہ ایک لچکدار، متنوع اور مستقبل کی طرف متوجہ قوم کی بنیاد ہے۔ انہوں نے عالمی شراکت داروں کو پاکستان میں توانائی، آئی ٹی، زراعت، معدنیات اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں دستیاب وسیع مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
قونصل جنرل نے متحدہ عرب امارات کے بانی عزت مآب شیخ زید بن سلطان النہیان کی بصیرت انگیز قیادت کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 1.7 ملین سے زیادہ مضبوط پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہیں دونوں ممالک کے درمیان ایک متحرک پل کے طور پر بیان کیا، اور ان کی مسلسل حمایت اور دوستی پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرعرصہ دراز سے یواے ای میں مقیم ممتازسماجی شخصیت چئیرمین الابرایمی گروپ حاجی خان زمان سرورکی بانی وطن (شیخ زاید بن سلطان آلنہیان مرحوم کی پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت ، انکے رفاہی ،خیراتی اور ترقیاتی کاموں اوردونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اورتعلقات کے فروغ پر)تحریرکردہ کتاب’’معمار وطن‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی ۔
اس سے قبل سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی ایک گرینڈ تقریب میں  اس کتاب کی پہلی رونمائی کی گئی یہ کتاب پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اہل امارات اور حکومت کو خراج تحسین ہے۔
اس کتاب کی اعلی سطح پررونمائی کاکریڈٹ سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی کوجاتاہے جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس کتاب کووزیربرائے رواداری وبقائے باہمی عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان ،وزیرمملکت برائے خارجہ امورجناب احمد بن علی الصائغ،سفارت کاروں اوریواے ای بھر سے موجود معززعمائدین اور مقامی وبین الاقوامی میڈیا نمائیندگان کی موجودگی میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والی یوم پاکستان کی گرینڈ تقریب میں لانچ کرنے کاخوبصورت پلان ترتیب دیا اور اسے ابوظہبی میں منعقد ہونے والی بڑی تقریب میں شاندار طریقے سے لانچ کیاگیا۔
اس موقع پرشیخ زاید پرلکھی گئی کتاب "معماروطن”کے مصنف حاجی خان زمان سرورنے اپنے مختصر خطاب میں مرحوم شیخ زاید سے  ملاقات اور شیخ زاید سے اپنی عقیدت اورشیخ زاید کی پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کااظہارکیا اور کہا میں چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل کوبھی پتہ چلے کہ بابا زاید کتنی عظیم شخصیت تھےخان زمان نے کہا کہ ابوظہبی اوردبئی میں معماروطن کی رونمائی کے بعد میری خواہش ہے اس کتاب کویواے ای کی دوسری ریاستوں اور پاکستان  میں بھی متعارف کراؤں۔انشااللہ دوستوں سے مشاورت کے بعد اس بارے جلد پلان ترتیب دونگا ۔ کیونکہ یہ کتاب  میری اور پوری پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بانی وطن عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان کو دلی خراج عقیدت ہے۔اس کتاب کی رونمائی میں سفیرپاکستان کی ذاتی دلچسپی اورپزیرائی پرانتہائی مشکورہوں۔
یوم پاکستان کی اس خوبصورت تقریب میں سامعین کو ایک مختصر ویڈیو مونٹیج بھی دکھایا گیا جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی نایاب تاریخی تصاویر کی نمائش کی گئی، جس میں 1960 کی دہائی کے دوطرفہ تعلقات کے اہم لمحات کی تصویر کشی کی گئی۔
 تقریب کے اختتام پراے آروائی کے اشفاق  احمد ,صدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری،جنرلٹیک کےخاور حسین،سیدسلیم اوریواے ای کی ممتازشخصیات /اسپانسرز کوتعریفی شیلڈزپیش کی گئیں۔
اس موقع پرقونصل جنرل حسین احمد نے مہمان خصوصی خالد محمدالکعبی،وفاقی وزیرمنصوب بندی وترقی احسن اقبال،سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی اوردیگرمہمانوں کے ہمراہ یوم پاکستان کاخوبصورت کیک بھی کاٹا۔حاجی خان زمان سرور کی جانب سے لکھی گئی کتاب ” معمار وطن  تقریب میں شریک  تمام مہمانوں کو بطورتحفہ پیش کی گئی۔



 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }