پاکستان اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں(شاہ محمودقریشی)۔

دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور رہیں گے

347

جمعہ المبارک 18دسمبر(اردوویکلی)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ باہمی تجارتی ،ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے سے کندھے سے کندھاملاکرچلتے رہے ہیں دونوں ممالک سٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور رہیں گےپاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگرہم اپنادفاع کرنابخوبی جانتے ہیں اورہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں اس بات کااعلان وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی نے اپنے حالیہ دورہ امارات کے دوران ابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں کیا  اس موقع پرقائم مقام سفیر سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروز گوندل بھی ہمراہ تھے شاہ محمودقریشی نے پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ہماراپڑوسی ملک اپنےداخلی اور خطے کے اہم معاملات سے دنیاکی توجہ ہٹانے کے لیئے پاکستان پرسرجیکل حملوں کی منصوبہ بندی کررہاہے ہم اپنے دوست ممالک کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ایسی حرکتوں سے خطے میں دہشت گردی کی نئی لہرجنم لے سکتی ہے  کسی قسم کی بدانتظامی افغانستان امن پراسیس کو کمزور اور ناکام بنا سکتی ہے اوراسکاذمہ دار صرف اور صرف پڑوسی ملک کوٹھہرایا جائے گا۔وزیرخارجہ نے پریس بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے پاکستانیوں کے ویزہ پابندی بارے کیئے گئے سوال کے جواب میں وزیرموصوف نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کریں گےاورمیڈیا بریفنگ کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کے انٹلیجنس کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر گزشتہ روز دبئی پہنچے جہاں انہوں نے نائب صدر،وزیراعظم یواے ای وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمدبن راشد الکتوم سے ملاقات کی بعد ازاں ابوظہبی میں اپنے ہم منصب وزیرخارجہ یواے ای جناب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے بھی خصوصی ملاقات کی شاہ محمودقریشی نے  دونوں ممالک کو مستحکم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیا۔ اور کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جس پرہم متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے شکرگزار ہیں ۔ یواے ای کی قیادت  بھی امارات کی تعمیروترقی میں پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کرتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }