شاہ محمودقریشی کی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

69

دبئی(اردوویکلی):: وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی نے آج نائب صدر و وزیر اعظم متحدہ عرب امارات وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دو طرفہ باہمی تعلقات ،اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورمتحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اچھا برتاؤ رکھنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے پر عزت مآب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کوخراج تحسین پیش کیا۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے متحدہ عرب امارات کے ترقیاتی شعبہ اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی اور متحدہ عرب امارات کی ترقی اور اس کے استحکام کے لیئےان کے کردار کو سراہا – پاکستانی وزیر خارجہ نے کوویڈ 19 کی عالمی وباء کی روک تھام کیلئے متحدہ عرب امارات کے موثر اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس کردار سے عالمی وباء کے منفی اثرات کو کم سے کم رکھنے میں بہت تعاون ملا – ملاقات میں دبئی کے نائب حکمران عزت مآب شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم ،چئیرمین  دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی ،چیئرمین  و چیف ایگزیکٹو امارات ایئرلائنزعزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم ، چیئرمین محمد بن راشد المکتوم نالج فاؤنڈیشن عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم ، وزیر مملکت برائے کابینہ امور محمد بن عبداللہ القرقاوی ، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراھیم الھاشمی ، ڈائریکٹرجنرل پروٹوکول و مہمان نوازی دبئی خلیفہ سعید سلیمان ، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرجناب حمد عبیدالزعابی اور دبئی میں پاکستان قونصل جنرل احمد امجد علی بھی موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }