اب سونگھنے والے کتوں سے کورونا وائرس کا پتہ لگایاجاسکے گا

متحدہ عرب امارات میں کامیاب تجربہ

53

ابوظہبی(اردوویکلی):: فیڈرل کسٹم اتھارٹی (ایف سی اے) اور ہائر کالجز آف ٹیکنالوجی (ایچ سی ٹی) نے کورونا وائرس  کا پتہ لگانے کے لئے تربیت یافتہ کتوں کی تعیناتی کے بارے میں عالمی سطح پر پہلی کامیاب سٹڈی کی ہے۔   اس طریقہ کار کے ذریعے بو سونگھنے والے(کے 9)۔ کتے صرف دو سیکنڈ میں وائرس کا پتہ لگاسکتے ہیں۔  کمشنر کسٹمز اور ایف سی اے کے چیئرمین علی سعید مطر النیادی نے کہا کہ مشترکہ سائنسی سٹڈی کی کامیابی معاشرے کے تحفظ اور سلامتی و استحکام کے فروغ میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے اتھارٹی کی کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سائنسی کامیابی کوویڈ 19 بحران سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار اور معاشرے کے تحفظ کے لئے اپنے تمام سائنسی، ایگزیکٹو اور انسانی وسائل اور صلاحیتوں کو تعینات کرنے اور اگلے 50 سالوں کی تیاری میں محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کی صلاحیت کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے کہ کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے سونگھنے والے کتوں کا استعمال کرنے سے کوشش اور وقت کی بچت ہوگی اور اسپتالوں اور طبی عملے پردباؤ میں 98 فیصد کمی واقع ہوگی۔ اس کے علاوہ لاکھوں درہم کی بچت بھی ہوگی۔ ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }