حالیہ بھارتی جارحیت میں شہادت پانے والے میاں نثار کی فیملی کی کفالت اپنے ذمہ لے لی۔
پاک فوج زندہ باد۔۔ پاکستان پائیندہ باد
دولاکھ روپے نقدکی مالی امداد،بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات اوربیٹی کونوکری دلوانے کاوعدہ۔
گجرات (اردوویکلی):: ہفتہ رواں میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب وضلع گجرات کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری محمد اشرف ریحانیہ کی اپنے دیگربھائیوں چوہدری محمد نواز ریحانیہ ،چوہدری محمد زمان ریحانیہ اورچوہدری سجاد اکرم ریحانیہ کے ہمراہ حالیہ ہندوستانی جارحیت کے دوران شہید ہونے والےجلالپورصوبتیاں کےمیاں نثاراوراسکے 2جواں سال بیٹوں 20سالہ میاں حبیب اللہ اور12سالہ میاں ابراہیم شہیدکے گھرفاتحہ خوانی کیلئے آمد ،لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقعہ پرلواحقین کے لئے 2لاکھ روپے نقد مالی مدد دی اور بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات سمیت گھر کے تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھانے کااعلان کیا شہیدمیاں نثار کی بیٹی کو نوکری دینے اور اسکی شادی کے بھی تمام اخراجات اٹھانے کاوعدہ کیا۔
چوہدری محمداشرف ریحانیہ اور یواے ای میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے کہا کہ شہیدخاندان کے ورثاکے ساتھ جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے ان کی ہرطرح کی کفالت کاذمہ لیتے ہیں گھرکے تمام اخراجات،بچوں ے تعلیمی اخراجات،شہیدمیاں نثارکی بیٹی کے لیئے ملازمت کاانتظام اور اسکی شادی کے تمام اخراجات ہم سب بھائی کریں گے انشااللہ۔۔
حالیہ بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے اور دشمن کوناکوں چنے چبوانے پرہم پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں ہمارے شاہینوں نے جذبہ ایمانی کے بل بوتے اور جان کی بازی لگاکردشمن کے قیمتی اورناقابل شکست جنگی جہازوں کوتباہ کرکے دنیامیں مثال قائم کردی اورایک بارپھردنیابھرمیں اپنی فضائی طاقت کی دھاک بٹھادی۔ہم جنرل عاصم منیراوردیگرتمام چیفس اورجوانوں کووطن کے مضبوط دفاع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے انشااللہ۔