چئیرمین سوبھالمیٹڈ اورچئیرمین ہل پراپرٹیزیواے ای کی ملاقات

50
 چیئرمین اور بانی سوبھا لمیٹڈنے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے ماحول کی تعریف کی۔
چئیرمین ہل پراپرٹیز فار ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر مبارک حماد مرزوق العامری اورچئیرمین وبانی سوبھا لمیٹڈ  پی این سی مینن کی ملاقات۔
کاروباری وسرمایہ کاری اموربارے تفصیلی  تبادلہ خیال۔
العین (اردوویکلی):: چئیرمین وبانی سوبھا لمیٹڈ  پی این سی مینن نے متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کے پرکشش ماحول کی تعریف کی ، جو سرمایہ کاروں ، تاجروں ، علاقائی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کرتا ہے۔ ان خیالات کااظہار پی این سی مینن نے گزشتہ روز العین میں چئیرمین ہل پراپرٹیز فار ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر مبارک حماد مرزوق العامری سے ملاقات کے دوران کیا۔مسٹر پی این سی مینن نے "50 کے پراجیکٹس” کے حوالے سے منطقی حکومتی فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے ، عالمی سطح پر اس کی معاشی پوزیشن کو بڑھانے ، مختلف شعبوں اور اقتصادی شعبوں کو فعال کرنے ، کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کونئے منصوبے ، اور آنے والے منصوبوں کو فروغ دینے اورشروع کرنے میں معاونت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
مسٹر مینن متحدہ عرب امارات اور خلیجی خطے کی ایک بڑی رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنیوں کے چیئرمین ہیں۔ کمپنی کے پورٹ فولیو میں بڑی تعداد میں لگژری رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس شامل ہیں ، بشمول دبئی کے وسط میں محمد بن راشد المکتوم سٹی میں واقع سوبھا ہارٹ لینڈ پروجیکٹ۔ کمپنی اپنے معیاری منصوبوں کی زبردست مانگ کی بناپر  اربوں درہم کی سالانہ فروخت  کے ریونیو کاریکارڈ رکھتی ہے۔دورے کے اختتام پر ڈاکٹر مبارک العامری نے مسٹر مینن کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا جس پرمسٹر مینن نے ڈاکٹر مبارک العمری کا پرجوش اماراتی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }