شیخ حمدان بن زاید اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

94
گورنرسندھ عمران اسماعیل کی شیخ حمدان بن زاید آل نہیان سے ملاقات
دوطرفہ تعلقات بڑھانے سمیت مختلف امور پرغور
ملاقات میں عبدالعلیم خان،سفیرافضال محمود اورقونصل جنرل حسن افضل بھی موجودتھے
ابوظہبی(چوہدری ارشد)::نمائندہ صدرمتحدہ عرب امارات برائے الظفرہ ریجن عزت مآب شیخ حمدان بن زاید آل نھیان  کی پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل  سے ابوظبی میں ملاقات۔ یواے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ، شیخ حمدان نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے کیلئے ان تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ملاقات کے دوران مشترکہ مفاد کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں دوست ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور مختلف شعبوں میں انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی مستقل حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں بحرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ سلطان بن حمدان بن زاید آل نھیان، شیخ راشد بن حمدان بن زاید آل نھیان، الظفرہ ریجن میں حکمران نمائندے کے آفس ڈائریکٹر احمد مطر الظاہری،مشیربرائےچئیرمین ہلال احمر امارات اتھارٹی عیسیٰ حماد بشاب اور الظہرہ ہولڈنگ کے شریک بانی و منیجنگ ڈائریکٹر خادم عبداللہ الدری ،وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرافضال محمود اورقونصل جنرل حسن افضل بھی ملاقات میں موجودتھے۔(تصاویربشکریہ وام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }