سیکریٹری جنرل خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع ڈاکٹرعبدالوہاب زید کادورہ موریطانیہ۔

اگست 2022میں موریطانیہ میں منعقدہونے والی پہلی کھجورکانفرنس بارے تبادلہ خیال

61
سیکریٹری جنرل خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع ڈاکٹرعبدالوہاب زید کادورہ موریطانیہ۔
اگست 2022میں موریطانیہ میں منعقدہونے والی پہلی کھجورکانفرنس بارے تبادلہ خیال۔
موریطانیہ(پریس ریلیز)::خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع کے جنرل سیکرٹریٹ کی موریطانیہ کی وزارت زراعت کے ساتھ موریطانیامیں اگست 2022میں کجھوروں کے پہلے بین الاقوامی میلے کےانعقاد کے انتظامات پر بات چیت، اس سلسلے میں وزیرزراعت اسلامی جمہوریہ سیدناولداحمدعلی نے 28مارچ کودارالخلافہ نواکشوٹ میں اپنے آفس میں سیکرٹری جنرل برائے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع  متحدہ عرب امارات  ڈاکٹرعبدالوہاب سے ملاقات کی ۔دونوں فریقین نے موریطانیہ کی کھجوروں کے پہلے بین الاقوامی میلے کے آغاز کی جاری تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔اپنی نوعیت کا پہلا میلہ جو اگست کے آخر میں دارالحکومت میں منعقد ہونا ہے۔ڈاکٹر عبدالوہاب زاید نے کہاکہ موریطانیہ کے وزیر زراعت کے ساتھ یہ ملاقات ایوارڈ کے جنرل سیکرٹریٹ اور موریطانیہ کی وزارت زراعت کے درمیان مشترکہ تعاون پروٹوکول پر دستخط کے بعد ہوئی ہے14مارچ 2022کوایمریٹس پیلس ابوظہبی میں 14ویں سیشن کےایوارڈ جیتنے والوں کو اعزاز دینے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس فیسٹیول کی تنظیم کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے اور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان، نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیرعزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان، رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر، ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین کی حمایت کرتی ہے۔ ۔میٹنگ میں پلانٹ پروٹیکشن انچارج منسٹر کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ایڈما بیری اور اویسس ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹر محمدو اولد محمد لغداف نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }