حسن علی فٹ رہنے کیلئے آج کل کیا کھارہے ہیں؟

43

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کافی عرصے سے فٹنس مسائل کا شکار رہنے کے بعد دو ماہ قبل ہی میدان میں واپس آئے ہیں۔

حسن علی نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے کافی تگ و دو کی ہے اور اس معاملے میں وہ اپنی ڈائیٹ کا بھی بھرپور خیال رکھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر حسن علی نے اپنی پروٹین ڈائیٹ موصول ہونے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی تاریخی فتح میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرتھے۔ انہوں نے فائنل میں بھی بھارت کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

حسن علی نے فٹنس مسائل پر قابو پانے کے بعد حال ہی کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 9 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }