جنوبی ہند کی معروف موٹیویشنل اسپیکر اور ماہر تعلیم سبریمالہ جیا کنٹھن نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا..
بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر مادو رائے سے تعلق رکھنے والی معروف ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر سبریمالہ جیا کنٹھن حلقہ بگوش اسلام ہو گئی ہیں..
سبریمالہ نے حال ہی میں مکہ مکرمہ سے اپنی ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے..
اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اب میں اپنے آپ سے بھی زیادہ اسلام سے محبت کرتی ہوں..
حرم کعبہ میں ریکارڈ کی گئی ایک اور وڈیو میں فاطمہ کو کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے..
ان کا کہنا تھا کہ میں نے آخری پیغمبر حضرت محمد کی بیٹی کے نام پر اپنا نام فاطمہ رکھا ہے..
نو مسلم فاطمہ نے عمرہ ادا کرنے کے بعد غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ہاتھ سے غلاف کعبہ پر کام کرنے کی سعادت حاصل کی..
اسلام قبول کرنے کے بعد فاطمہ نے تمام مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ قرآن کا مطالعہ کرنے پر زور دیا..
نو مسلم فاطمہ 1982 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر سوچتی تھیں کہ ان کے ملک بھارت میں مسلمانوں سے اتنی نفرت کیوں کی جاتی ہے..
اس سوال کے جواب کے لئے فاطمہ نے اسلام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لئے انھوں نے کھلے دل کے ساتھ قرآن کا مطالعہ شروع کیا جس کے نتیجے میں وہ حق تک پہنچیں..