انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لارڈز کے میدان میں تاریخ کی پہلی افطار پارٹی پر شاہین شاہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
یارکشائر کرکٹ کلب میں عظیم رفیق کے ساتھ ہونے والے نسل پرستی کے اسکینڈل کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مثبت ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔
اس اقدام کو نہ صرف بین الاقوامی کھلاڑیوں نے سراہا بلکہ پاکستانی کھلاڑی بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کہا کہ ’یہ واقعہ قابل ستائش اقدام ہے اوراس کو ہر کسی کی جانب سے سراہنے کی ضرورت ہے‘۔
It’s indeed an incredible step and must be thoroughly appreciated and acknowledged by all. Kudos to @ECB_cricket for coming forward in reconnecting with the Muslim community. https://t.co/P90GlnRtYl
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) April 26, 2022
واضح رہے کہ اس تقریب میں عظیم رفیق کے علاوہ ہ جارج ڈوبیل جیسی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس نے اس تقریب کو چار چاند لگادیے تھے۔
حاضرین نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو متحد کرنے اور بین الاقوامی سطح ہر ایک مثبت چہرہ دکھانے پر ان کی تعریف بھی کی۔
افطار پارٹی میں انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مارگل نے بھی شرکت کی اور اس طرح کے اقدام کو خوب سراہا تھا۔
یاد رہے کہ اس تقریب میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی اہلیہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات روایت سے ہٹ کر ہیں جو کھیلوں میں نئی جہت کا باعث بنتی ہیں۔