نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ

55

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ

لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشنگ کیمپ کے پہلے دن کوچز نے تعارفی لیکچر دیا جبکہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف، بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے مقصد سے آگاہ کیا۔

Advertisement

سابق کوچ مشتاق احمد اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کو آرڈینیٹر عمر رشید نے بھی تعارفی سیشن میں شرکت کی۔

قومی کھلاڑی فخر زمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر نے کیمپ کے پہلے سیشن میں حصہ نہیں لیا تاہم تینوں کھلاڑی آج شام سے کیمپ کو جوائن کریں گے۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم اور لیگ اسپنر زاہد محمود جمعہ سے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ بابر اعظم اس وقت بیرون ملک موجود ہیں جبکہ زاہد محمود کی والدہ گذشتہ روز انتقال کرگئیں تھیں۔

کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں حصہ لیں گے جبکہ محمد یوسف اور امام الحق کل سہ پہر 3:30 بجے نیٹ سیشن سے قبل ایل سی سی اے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }