ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان پیر کو ہوگا

199

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان پیر کو  ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو  ریسٹ دے کر  محمد حارث کو موقع دیا جانے کا امکان ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کی قومی اسکواڈ میں واپسی  متوقع ہے۔

سلیکشن کمیٹی شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو  آرام دیئے جانے پر غور کر رہی ہے،قومی سلیکشن کمیٹی کی کپتان اور کوچ سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے  سیریز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلی جائے گی، سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ  ملتان بیک اپ وینیو ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }