بی جے پی کا دورہ اقتدار بدنام زمانہ حکمران ہٹلر،مسولینی سے بدتر قرار

84

بی جے پی کے دورہ اقتدار کو معروف بھارتی سیاستدان ممتا بینر جی نے بدنام زمانہ ڈکٹیٹر مسولینی، اسٹالن اور ہٹلر سے بھی بدتر قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ہٹلر، جوزف سٹالن یا مسولینی سے بھی بدتر ہے۔

ممتا بینر جی نے پیر کو کلکتہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے الزام لگایا کہ ’حکومت ریاستی معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔انہوں کہا کہ بی جے پی ملک کے وفاقی ڈھانچے کو روند رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہییں۔ بی جے پی کی حکومت ریاستی کاموں میں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے مداخلت کر رہی ہے اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔ایجنسیاں بااختیار ہونی چاہییں اور انہیں کسی سیاسی مداخلت کے بغیر غیر جانبدارانہ طور کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

علاوہ ازیں، بھارت میں موجود معتدل طبقے کا یہ ماننا ہے کہ بی جے پی کا دور اقلیتوں سمیت خود بھارتی ہندوؤں کے لیے خطرناک ثابت ہوا ہے۔ عدم برداشت کی لہر نے ملک بھر میں موجود شہریوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }