پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس مقام پر اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ امور محمد اکرم نے پی سی بی سے پی ایس ایل 8 کے میچز پشاور میں کرانے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کرکٹ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پشاور زلمی نے پی سی بی سے پشاور میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنے کی درخواست کی ہے اور حکام سے ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کو جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا ہے۔
پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اسٹیڈیم کی پیشرفت شیئر کی ہے۔
ZALMI FANS DON’T WORRY ! SOON YOU WILL WITNESS YOUR HEROES IN THIS AMAZING PESHAWAR STADIUM IA. pic.twitter.com/CtvGFGyKtD
Advertisement
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 21, 2022