– بول نیوز

84

انگلینڈ کرکٹ ٹیم  کے نئے مقرر کردہ محدود اوورز کے ہیڈ کوچ  میتھیو موٹ نے کہا ہے کہ وہ اور کپتان ایون مورگن ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  میتھیو  موٹ کو چار سالہ معاہدے پر ہیڈ کوچ کے طور پر رکھا گیا ہے، توقع ہے کہ وہ  نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

میتھیو موٹ اس سے قبل آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں جس نے لگاتار دو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ (2018 اور 2019) جیتے ہیں۔

انہوں نے  حال ہی میں خواتین کا 50 اوور کا ورلڈ کپ بھی جیتا ہے۔

 موٹ کے دور میں آسٹریلیا ن 26 ایک روزہ میچوں میں ناقابل شکست رہی جو کہ مردوں اور خواتین کی کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے۔

Advertisement

میتھیو موٹ نے کہا کہ مورگن اور میں اپنے عمومی فلسفے اور ہمارے خیال میں ٹیم کو کس طرح کھیلنا چاہئے اس پر بہت ہم آہنگ نظر آتے ہیں لیکن یہ اچھا ہو گا کہ پلئینگ گروپ میں اس پر تھوڑی زیادہ بات کرنے کا موقع ملے اور کسی بھی سوال کا جواب دیں۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم کافی اچھی طرح سے کام کر رہی ہے، یہ صرف اس بات کے بارے میں ہے کہ ہم ان اضافی فوائد کو کیسے حاصل کرتے ہیں کیونکہ یہ مستقل کامیابی وہی ہے جس کی انگلینڈ کو خواہش ہے۔

واضح رہے کہ میتھیو موٹ کو ٹام ہیریسن، روب کی، اینڈریو اسٹراس اور مو بوبٹ پر مشتمل ای سی بی کے سلیکشن پینل نے منتخب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }